بارہمولہ// اشکورہ بارہمولہ میں پےنے کے پانی کی عدم دستےابی کے خلاف خواتےن نے خالی مٹکے لیکر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ احتجاج مےں شامل خواتےن نے کہاکہ علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی گزشتہ اےک ماہ سے بری طرح سے متاثر ہے جس کے نتےجے مےں مقامی آبادی کو شدیدمشکلات سے دوچار ہے۔ لوگ ندی نالوں کاگندا پانی پےنے پر مجبور ہے جس سے مہلک بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطر ہ لاحق ہے۔ احتجاج میں شامل خواتین نے اپنے گھروں سے خالی مٹکے ساتھ لائے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں منہ دھونے اورکھاناپکانے کےلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے۔ لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کیا کہ محکمہ ہذا کے متعلقہ افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔احتجاج مےں شامل خواتےن نے کہا کہ اُنہےں اِس شدےد گرمی کے دوران کئی مےل پےدل سفر کرکے پےنے کا پانی مٹکوں مےں بھر کر لانا پڑا ہے ۔جس کی وجہ سے اُنہےں کافی دشوارےاں پےش آرہی ہیں ۔مظاہرےن نے حکام سے مطالبہ کےا کہ علاقے مےں لوگوں کو پےنے کا صاف پانی فراہم کرنے کےلئے فوری طور پر قدامات کرےں تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔