سرینگر//ڈگہ کدل اونتہ بھون میںبنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کالونی میں گندے پانی کی نکاسی کیلئے ڈرین نہیں ہے اور نہ ہی بجلی کھمبے ہیں ۔کشمیر عظمیٰ کے دفتر پر آئے ایک وفد نے بتایا کہ صدیق کالونی ڈگہ کدل اونتہ بھون لال بازارکی لین نمبر2میں بجلی کھمبے بہ ہونے کی وجہ سے ترسلی لائین کا معقول انتظام نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کالونی میں 4کھمبوں کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ماہانہ بجلی فیس ادا کرنے کے باوجود بھی صارفین از خود ترسلی لائین کی مرمت کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کالونی گندے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔وفد نے بتایا کہ کالونی میں ڈرین بنانے کیلئے انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا تاہم آج تک لوگوں کی دیرینہ مانگ پوری نہیں ہوئی ۔