سرینگر //شہر خاص کے فتح کدل علاقے میںآگ کی ایک واردات میں 2دکانیںخاکستر ہوئیں ۔جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کوفتح کدل میں لال دین مسجد کی عمارت کی 2 دکانوں میں آگ نمودار ہوئی ۔آگ ظاہر ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور اسی دورن محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز نے بھی کارروائی شروع کی اور انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لال دین مسجد فتح کدل کی عمارت میں عبدالعزیز ٹھوکر ولد محمد سلطان ساکنہ لال دین مسجد فتح کدل اور محمد سلیم نجار ولد محمد صدیق ساکنہ ناری بل نوشہر کی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے جبکہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔