حول کا زخمی شہری دم توڑ بیٹھا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//شہر کے ڈلگیٹ علاقہ میں سنیچر کی شام دیر گئے دھماکے میں حول کا زخمی شہری صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں دم توڑ بیٹھا ۔ ڈلگیٹ میں بڈیاری چوک کے نزدیک سنیچر شام کو نامعلوم افراد کی طرف سے پیٹرول بم پھینکا گیا تھا،جس کے دوران امتیاز احمد میر ساکن ہاکہ بازار حول نامی شہری زخمی ہوا تھا ۔مذکورہ شہری کو بعد میں صورہ منتقل کیا گیا ۔ اتوار علی الصبح مذکورہ شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔شہری کی نعش جب آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔اس دوران امتیاز احمد کے آخری سفر میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی،جس کے بعد انہیں پرنم آنکھوں سے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *