سرینگر //نیشنل کانفرنس لیڈر اور کار گزار صدر عمر عبداللہ کے سکریٹری تنویر صادق نے اتوار کو حلقہ انتخاب جڈی بل کے کئی علاقوں کا دورہ کر کے وہاں لوگوں کی مشکلات اور مسائل کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے کرالپورہ ، خوشحال سر ، زیڈی بل ، مدین صاحب حول ، لعل بازار ،بٹہ کدل بالا ، علاقوں کے دورے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ان علاقوں کے لوگوں پانی بجلی اور صحت وصفائی کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ شیر کشمیر انسٹیچوٹ تک جانے والی سڑک بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کئی وفود سے خطاب کرتے ہوئے دفعہ 35Aکی اہمیت وافادیت بیان کی اور کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت بھی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتی ۔