سرینگر//ناظم سیاحت محمود احمد شاہ نے نوہٹہ میںتمدنی مرکز پر تخلیقی تحریری ورکشاپ کا افتتاح کیا۔اس ورکشاپ کا ایک سماجی تنظیم نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے انعقاد کیا ۔ ورکشاپ کا مقصد مقامی نوجوانوں میں تخلیقی تحریر کے ہنر میں بہتری لانے میںمدد کرنا ہے ۔ یہ ورکشاپ چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔مختلف کالجوں اور سکولوں کے طلاب نے ورکشاپ میں حصہ لیا جہاں انہیں لیکچرروں اور ماہرین نے تربیت دی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ناظم سیاحت نے کہا کہ محکمہ سیاحت نوجوانوں میں تخلیقی تحریر کا ہنر پیدا کرنے کے علاوہ اُن میں اپنی شخصیت کو نکھارنے کا بھی موقعہ فراہم کرتا ہے۔