سرینگر // جموں وکشمیر سمال سکیل اندسٹریزی کارپوریشن نے تمام صنعتی اسٹیٹوں کو ترقی دینے اور اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس کے تحت میں حال ہی مختلف ڈی آئی سیز کے ذریعے صنعتی علاقے تعمیر کرنے کیلئے زمین حاصل کی گئی ۔مختلف صنعتوں سے وابستہ افراد کا ایک وفد ایم ڈی سیکاپ سے ملاقی ہوا جس دوران سمال سکیل اندسٹریزی کارپوریشن کی جانب سے مختلف اضلاع میں صنعتی علاقوں کو تحویل میں لینے پر غور وحوض کیا گیا ۔اس موقعہ پر ایم ڈی سیکاپ نے صنعتی طبقہ سے وابستہ افراد کو اس بات کا یقین دلایا کہ منصوبہ بندی کے دوران صنعت کاروں کی جائز مانگوں کو زیر غور رکھا جائے گا جو مرحلہ وار طریقے سے جموں اور سرینگر میںپوری کی جائیں گی ۔ان منصوبوں کی عمل آوری کے حوالے سے SICOP کے منیجنگ ڈائریکٹر آر ایل ٹکو، جنرل منیجر وسیم دیو اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے صنعتی علاقے صنعت نگر برزلہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائز لیا ۔ اس موقعے پر ایم ڈیSICOP نے ڈرینج اور واٹرسپلائی ، سٹریٹ لائٹنگ اور مختلف سڑکوں اور کوچوں کی مرمت اور دیگر سہولیات کے علاوہ صنعتی علاقے صنعت نگر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ایک پارک تعمیر کرنے کی ہدایت دی ۔ایم ڈی کی ہدایت کے فوراً بعد ہی صنعتی علاقے صنعت نگر میں ترقیاتی کاموں اور صنعت کاروں کی جائز مانگوں کو پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے۔ ایم ڈی نے صنعت کاروں کو یقین دہانی دی کہ SICOP انجنیئرنگ اسٹاف مقررہ وقت پر ترقیاتی کاموں کو مکمل کریں گے اوراس کی مؤثر عمل آوری کیلئے نگرانی کی جائے گی۔اس سے قبل ایم ڈی SICOP اور دیگر افسران کافیڈریشن چیمبر آف کامرس کے صدر انجینئر مختار یوسف،جنرل سیکرٹری انڈسٹریل اسٹیٹ صنعت نگر پرنس احمد اور دیگر ممبران نے خوش آمدید کیا ۔