سرینگر// 16، 17اور 19 اگست کو شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔سپیر انٹنڈنگ انجینئر ای ایم اینڈ آئی ای سرکل نے کل کہا کہ جن علاقوں کو رسیونگ سٹیشن شالی سٹور ، کرن نگر ، ایس ۔ایچ پورہ، صفاکدل ، وانگن پورہ ، شالہ ٹینگ اور پی سی ڈیپو سے بجلی فراہم ہوتی ہے میں 16، 17اور 19 ؍ اگست 2017ء کو بجلی متاثر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ شالی سٹور اور شالہ ٹینگ سٹیشنوں سے بجلی 16 ؍اگست اور 17؍ اگست کو 10بجے سے 3بجے ، جبکہ وانگن پورہ سے 16اور 19؍ اگست کو 9بجے سے 2بجے اور پی سی ڈیپو سے10بجے سے 3بجے تک بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی۔ اسی طرح کرن نگر، ایس ایچ پورہ اور صفاکدل رسیونگ سٹیشنوں سے بجلی 17 ؍ اگست کو 10 بجے سے 3بجے اور 9بجے سے 2بجے تک متاثر رہے گی۔