سرینگر//قانون ساز کونسل کے ممبر خورشید عالم نے کل حلقہ انتخاب خانیار کے کئی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے شیخ کالونی ،کائو محلہ ،بابا ڈیمب ،بابا دائود خاکی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے شیخ پورہ میں پانی کی نکاسی کے نظام اور مختلف سڑکوں کی تجدید و مرمت کیلئے ساڑھے3لاکھ روپے واگذار کئے۔خورشید عالم نے متعلقہ آفیسروں پر زور دیا کہ وہ ان علاقوں میں سڑکوں پر میکڈیم بچھانے کا کام جلد از جلد مکمل کریں ۔ان کے ہمرہ سرینگر میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکمہ کے آفیسر بھی تھے ۔