سرینگر//شہر کے بٹہ مالو بس اڈہ سے14روز قبل دماغی طور پر ناتوان ایک خاتون کی مسلسل گمشدگی سے اس کے اہل خانہ کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ شوپیاں کے زم پتھری کیلر سے تعلق رکھنی والی 40برس کی فاطمہ زوجہ محمد سخی دیدڈ کو اپنی والدہ نے 30جون کو سرینگر علاج و معالجہ کیلئے لایا تھاتاہم واپسی پر وہ اچانک بس اڈہ بٹہ مالو سے لاپتہ ہوئی۔فاطمہ کی والدہ نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں رپورٹ درج کرائی،جس میں کہا گیا دماغی بیماری میں مبتلا اپنی بیٹی فاطمہ کو میں نے سرینگر علاج کیلئے لایا تھاتاہم وہ بس اڈہ بٹہ مالو میں لاپتہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی دوسری بیٹی اور داماد کے ہمراہ اس کی کافی تلاش کی،تاہم اس کا کوئی بھی پتہ نہیں چلا۔اس خاتون کے بارے میں اگر کسی شخص کو کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس سٹیشن بٹہ مالو سے رابطہ کرے ۔