انجینئر رشید کو میر واعظ سے ملنے نہیں دیا گیا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
  ـسرینگر//پولیس نے انجینئر رشید کو کل اُس نگین میں روکا جب وہ پہلے سے ہی طے شدہ پروگرام کے تحت آج میر واعظ عمر فاروق سے ملنے جا رہے تھے ۔ جیسے ہی انجینئر رشید میر واعظ کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے تو پولیس کی ایک جمعیت نے انہیں اندر جانے سے روک دیا ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ سے ثابت ہوا کہ نئی دلی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے اور اس سے کشمیریوں کی سیاسی جد و جہد بھی ہرگز گوارا نہیں۔دریں اثناء ترجمان کے مطابق انجینئر رشید کے گھر کے باہر پولیس کا پہرہ لگایا گیا اور موصوف کو کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔۱
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *