سرینگر //وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے کہا کہ ریاستی حکومت جی ایس ٹی کے تحت ایک تفصیلی ترغیب کی ساخت کے ساتھ کو تشکیل دے رہی ہے جو مقامی کار خانہ دارووں اور خریداروں کو رشوت ستانی کے وبا سے بچا کر مستفید کرے گا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین چودھری ، کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار کفایت رضوی، کمشنر کمرشل ٹیکسز پرویز خطیب ودیگر متعلقہ افسران موجو د تھے۔درابو نے کہا کہ ریاست میں ان بڑے کار خانہ داروں وسعت دینا اور نشاندہی کرنا چاہتے ہیں جنہیں اچھی صلاحیت ہو۔ کار خانہ داروں کو اقتصادیات کو استحکام بخشنے کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کی طرف توجہ دینی ہوگی۔وزیر نے کہاکہ ریاستی حکومت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہنمائی میں کار خانہ داروں کو حوصلہ افزائی کرنے کی وعدہ بند ہے لیکن ٹیکس و دیگر مالی ترغیب اس طرح سے ادا کرنا ہوگا تاکہ اس سے روزگار کے مواقعوں اضافہ ہو۔انہوں نے محنت و روزگارمحکمہ کو ہدایت دی کہ وہ کارخانوں کے بارے میں ایک تفصیلی ڈیٹا اور ان کے ذریعے روزگار مواقع پیدا کرنے کی تفصیلات کی فہرست بنائیں۔انہوںنے کہا کہ ریاستی حکومت تاجروں کے مفادات کی حفاظت اور متعدد تاجر انجمنوں کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوںنے کہا کہ جی ایس ٹی نظام ریاست جموں وکشمیر میں ترقیاتی عمل میں شفافیت لانے میں موثر ثابت ہوگا اور ٹیکس کی چوری کو روکنے میں کار آمد ثابت ہوگا۔