نئی دلی//جموں وکشمیر معروف شفوں کی جانب سے تیار کئے گئے منفرد پکوان 27؍اگست کو دلی میںمنعقد ہونے والے ایک بھارت شریشٹ بھارت پکوان میلے میں پیش کرے گا جس کا آغاز وزیر اعظم نے کیا ہے۔دلی میں مقیم جموں و کشمیر کے ریذیڈنٹ کمیشن کے سپیشل سیکرٹری ناظم ضیاء خان نے یہاں فوڈ فیسٹول میں شرکت کے لئے جاری انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے میٹنگ منعقد کی۔ فوڈ فیسٹول کے تحت ریاست تامل ناڈو اپنے تیار کئے گئے پکوان 20؍اگست کو جے اینڈ کے ہاوس چانکیہ پوری کو پیش کرے گی جبکہ جموں وکشمیر اپنے پکوان تیار کر کے 27؍اگست کو تال ناڈو بھون کو پیش کرے گا۔ میلے کا مقصد قومی ہم آہنگی پیدا کرکے مختلف ریاستوں کے عوام کے مابین روابطوں کو فروغ دینا ہے۔میٹنگ میں ڈپٹی سیکرٹری ریذیڈنٹ کمیشن آفس ، ڈپٹی کمشنر انفارمیشن کے بی آئی ، ایس پی جے اینڈ کے سی آئی ڈی سیل ، ڈی جی ایم جے کے ایگرو انڈسٹریز اینڈ ہینڈلوم ، کشمیر ہاوس اور تامل ناڈو ہاوس کے منیجر موجود تھے۔