Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

بخشی سٹیڈیم پر سیاہ جھنڈا لہرانے کی کوشش ناکام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 16, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر //بخشی اسٹیڈم پر سیاہ جھنڈے لہرانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے عوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین انجینئر رشید کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ ریلی میں شامل پارٹی ورکروں پر پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا ۔منگل کو 15اگست کی تقریب کے دوران عوامی اتحاد پارٹی نے بخشی سٹیڈیم پر سیاہ جھنڈے لہرانے کا فیصلہ لیا تھا جس کو ناکام بنانے کیلئے ریاستی سرکار نے پہلے ہی اُن کی رہائش گاہ کے پاس پولیس کی بھاری نفری کو تیاری کی حالت میں رکھا تھا ۔منگل بعددوپہر 3 بجے جوں ہی عوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین انجینئر رشید اپنی سرکاری رہائش گاہ سے سیاہ جھنڈے ہاتھوں میںلئے ریلی کی قیادت کرنے لگے توانہیں پولیس نے کئی ساتھیوں سمیت حراست میں لیکر پولیس سٹیشن راجباغ پہنچایا ۔ گرفتاری سے قبل انجینئر رشید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کشمیریوں سے گلے ملنے کی اُن کی خواہش اور پیشکش بے معنیٰ اور روایتی بیان سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ’’مودی جی کا کشمیریوں کو گلے لگانے کی بات کرنا نرسہما رائو، اٹل بہاری واجپائی، من موہن سنگھ اور دوسرے ہندوستانی لیڈروں کی طرح دلوں کو بہلانے والی باتوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اور در اصل نئی دلی کے پاس کشمیریوں کو دینے کیلئے کچھ بھی نہیں،مودی جی کو چاہئے کہ وہ اپنی پچھلے سال کی آج کے ہی دن کی جانے والی اپنی تقریر کو یاد کریں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نہ صرف سرحد کے ہندوستان والے قبضے جموں کشمیر کے لوگ ہندوستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگ بھی ہندوستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔‘‘انجینئر رشید نے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس سربراہ عمر عبداللہ پر غیر مستقل مزاج ہونے اور دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں کہا کہ اُن کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ پچھلے سال 15اگست کی تقریب کا انہوں نے بائیکاٹ کیوں کیا تھا اور اب کی بار کس چیز نے انہیں اپنی پارٹی کی ساری قیادت سمیت بخشی اسٹیڈیم کی زینت بنانے کیلئے آمادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 35-Aپر ٹھیکہ داری کرنے سے پہلے عمر عبداللہ کو سمجھنا چاہئے کہ اگر اُن کی جماعت نے 1996؁ میں فوج کے بل پر منعقد ہونے والے انتخابات میں شرکت کرکے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا نہ گھونپا ہوتا تو تاریخ کا رخ کچھ اور ہوتا۔انجینئر رشید نے محبوبہ مفتی کی تقریر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دفعہ35-Aکی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے کیونکہ انہوں نے بی جے پی اور سنگ پریوار کو ریاست کے تشخص اور خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کیلئے اپنی خدمات رضا کارانہ طور پر پیش کیں۔اس دوران اگرچہ پارٹی ورکروں نے جواہر نگر سے انجینئر رشید کے پی آر اواور پارٹی کے نوجوان لیڈر انعام بنی کی سربراہی میں ایک ریلی نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ریلی کو ناکام بنانے کیلئے ورکروں پر شدید لاٹھی چارج کر کے ریلی کو تتر بتر کر دیا ۔ریلی میں موجود ورکروں نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔اس دوران ورکروں نے’ حق ہمارا رائے شماری ،’یہ کشمیر ہمارا ہے اس کا فیصلہ ہم کریں گے ، ’مودی بولو رائے شماری‘ جیسے نعرے بھی بلند کئے ۔اس موقعہ پر انعام نبی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی 15اگست کی تقریب کے دوران یہاں لوگوں کو گھروں میں ہی محصور رکھا گیا اورجگہ جگہ نو جوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?