رینگر //شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں 15 اگست کوتعطیل کے بائوجود بھی مریضوں کو مختلف ٹیسٹوں کیلئے 15اگست کو آنے کیلئے کہا گیا تھا تاہم دور دراز علاقوں سے آنے والی مریضوں کو اسوقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اسپتال انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ پورے او پی ڈی شعبے میں 15 اگست کو تعطیل ہوتی ہے اور اسلئے ان کے تشخیصی ٹیسٹ نہیں ہوسکتا ۔ وادی کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں نے انتظامیہ سے سوالیہ انداز میں پوچھا ہے کہ اگر اسپتال میں 15اگست کو معمول کے مطابق چھٹی ہوتی ہے تو مختلف شعبہ جات میں تشخیصی ٹیسٹوں اور دیگر علاج ومعالجے کیلئے مریضوں کو15اگست کی تاریخ کیوں دی گئی ۔ اسپتال کے شعبہ کنیکل آنکولاجی نے 15اگست کو چھٹی ہونے کے بائوجود بھی مریضوں کو مختلف تشخیصی ٹیسٹوں کیلئے 15تاریخ کو آنے کی ہدایت دی تھی جبکہ اسپتال میںاو پی ڈی حسب روایت 15اگست کو بند رہتا ہے تاہم شعبہ کے ڈاکٹر صاحبان نے کئی مریضوں کو 15اگست کو آنے کی ہدایت دی تھی۔ شعبہ کلنیکل آنکولاجی میں پچھلے 16سال سے زیر علاج ایک مریض نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ’’ مجھے آج آنے کی ہدایت دی گئی تھی اور اس ضمن میں میری نسخے پر آج کی تاریخ درج کی گئی تھی تاہم جب ہم شعبہ آنکالوجی پہنچے تو وہاں تمام کمروں میں تالے لگے ہوئے تھے اور معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ 15 اگست 2017کو اسپتال میں چھٹی ہوتی ہے۔ مذکورہ مریض نے بتایا کہ شعبہ امراض قلب، شعبہ میدیکل آنکولاجی اور دیگر شعبہ جات میں کبھی بھی کسی بھی مریض کو ڈاکٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے تو چھٹی کی روایت کہیں ان مریضوں کی جانوں کے ساتھ کوئی کھلواڑ تو نہیں ہے۔مذکورہ مریض نے بتایا کہ 15اگست کو اسپتال کے کئی شعبہ جات نے مریضوں کو آنے کی تاریخ دی تھی اورنامسائد حالات میں ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بائوجود بھی اسپتال میں چھٹی کی وجہ سے مریض کا علاج و معالجہ نہیں ہوسکا ۔ اس ضمن میں بات کرنے کیلئے کشمیر عظمیٰ نے ڈائریکٹر سکمز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔