شمالی، وسطی اور جنوبی کشمیر میں زندگی بحال

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//مکمل ہڑتال کے بعد سرینگر اور شمالی کشمیر میں زندگی مکمل طور پر بحال ہوئی جبکہ جنوبی کشمیر کے بیشتر اضلاع میں4دنوں تک متغیر صورتحال اور ہڑتال کے بعد زندگی پھر پٹری پر آگئی۔  تاہم بڈگام کے آری پنتھن اور کاکہ پورہ پلوامہ میں  بدستورہڑتال رہی۔ اس دوران4روز تک بانہال، بارہمولہ ریل سروس بند رہنے کے بعد پھر سے بحال ہوئی۔مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے15اگست کو دی گئی ہڑتال کے بعد بدھ کو سرینگر اور وسطی کشمیر کے علاوہ شمالی کشمیر میں ایک مرتبہ پھر عام زندگی بحال ہوئی اور دکانیں،کاروباری مراکز اور دیگر نجی ادارے کھل گئے۔جنوبی کشمیر  کے شوپیاں علاقے میں حزب آپریشنل چیف سمیت3عساکروں اور 2شہریوں کی ہلاکت پر کئی دنوں تک جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال رہی،تاہم بدھ کو ان اضلاع اور تحاصیل صدر مقامات پر بھی عام زندگی بحال ہوئی۔تعلیمی ادارے اور اسکول بھی کھل گئے،جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت پھر سے شروع ہوگئی۔شوپیان میں 3 دنوں کے بعد ضلع میں عام زندگی پھر سے لوٹ آئی۔اس دوران بڈگام کے آری پانتھن بیروہ میں گزشتہ سال کل ہی کے دن فورسز کے ہاتھوں مارے گئے 4عام شہریوں کی پہلی برسی پر ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ۔ 16اگست 2016کو فورسز نے ایک احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ کی تھی جس میںچار افرد جابحق ہو گئے تھے جن میں محمد اشرف وانی ، منظور احمد لون، جاوید احمد نجار، اور جاوید احمد شیخ شامل ہیں۔حالانکہ کسی بھی مزاحتمی تنظیم یا لیڈر نے ہڑتال کی کال نہیں دی تھی۔ متا ثرہ علاقوں میں کالی جھنڈ یاں آویزان تھیں۔اس دوران 4 دنوں سے بند پڑی ٹرین سروس بدھ کوبحال کردی گئی ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *