کشتواڑ//یوم آزادی کے سلسلہ میں سول انتظامیہ کے علاوہ فوج نے بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیا ۔ ضلع کشتوڑ میں اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں قومی جھنڈا لہرانے کی رسم ادا کی گئی ۔جکسے بعد مجاہدین آزدی نے تقریر کی ۔اس موقعہ پر پتنازی، بملانگ، چھاترو ،پدیارنہ ،ملار ،نوا پچی اور مچیل دیہاتوں میں بھی کوئیز مقابلے ،معقد کئے گئے۔بعد ااساں طلبا میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ بھدرواہ میں بھی فوج نے یوم آزادی منانے کے لئے کئی تقاریب منعقد کی۔فوج نے اس سلسلہ میں کئی پروگرام منعقد کئے تھے جن میں مضمون نویسی، مصوری ، بحث و مباحثہ ،نعرے لکھنے کا مقابلہ بھی شمال ہے۔علاقہ کے کئی دور دراز علاقوں بھدرواہ قصبہ، دھرم کوٹ، بھلہ، چنٹا، گوستی، سوہنڈا، بہوٹ، اور گندوہ میں تقاریب کا انعقاد کیا۔بھدرواہ کے مختلف سکولوں کے1500سے زائد طلاب نئے ان پروگراموں میں شرکت کی۔تقریب کے بعد طلاب میں مٹھائیں تقسیم کی گئی ۔ ضلع رام بن میں بھی سول انتظامیہ کے علاوہ فوج نے بھی یوم آزادی منانے کے لئے ضلع بھر میں متعدد تقریب منعقد کی۔ضلع کے دور دراز علاقوں جیسے کہ کھاری، بزلہ، کملا، مرگجون ، ٹرینا اور نچلانہ میں بھیفوج نے یوم آزدی کی تقاریب منائیں، جہاں پر قومی جھنڈا لہرانے کے ساتھ ساتھ بچوں ننے قومی ترانہ بھی گایا ۔مقامی لوگوں میں یوم آزادی منانے کا کافی جوش دکھائی دیتا تھا ۔تقریب میں سکولی بچوں کی جانب سے ڈرائینگ مقابلہ میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر ایک دوستاقنہ والی بال میچ بھی کھیلا گیا ۔بعدا ازاں شرکا میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔