ملک میں غیر اعلانیہ ایمر جنسی نافذ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
نئی دہلی// کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا  ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے اور ملک کا سیکولر ہندو سب سے زیادہ خطرے میں ہے ۔ آزاد نے 'مشترکہ وراثت بچاؤ' کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر ہندو سڑکوں پر جدوجہد کر رہے ہیں اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ملک کو توڑنے کا کام کر رہا ہے ۔ لوگ سہمے ہوئے ہیں کہ کہی آر ایس ایس کے لوگ ان گھروں کو نہ جلا دیں۔ مہاتما گاندھی نے ملک کو جوڑ کر آزادی دلائی تھی جس کے تانے بانے کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ سوال ہندو یا مسلمان کا نہیں ہے سوال مشترکہ وراثت کو بچانے کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگوں نے ' ہندوستان چھوڑو' تحریک میں حصہ نہیں لیا تھا اور انگریزوں کی حمایت کی تھی آج یہی لوگ قوم پرست ہو گئے ہیں اور آزادی کی تحریک میں شامل ہوکر کلیدی کردار ادا کرنے والے لوگ ملک دشمن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بات رکھنے والے میڈیا اداروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تلوار لٹک رہی ہے اور اس پر طرح طرح کے دباؤ بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے ؟۔مسٹر غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس کی حکومت لگائی گئي ایمرجنسی کی بحث بار بار کی جاتی ہے اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے اس کے لئے معافی بھی مانگ لی تھی ، لیکن آج جو صورت حال ہے وہ ایمرجنسی کے باپ جیسی ہے ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *