مہلوک سی آر پی اہلکار سپرد لحد

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
ڈورو//بیروہ گرینیڈ حملے میں سی آر پی اہلکارریاض احمد راتھر کو بدھ کی رات دیر گئے آبائی گائوں ویری ناگ نوگام میں سپرد لحد کیا گیا ۔پولیس اسٹیشن ڈورو میں منعقد ہوئی تعزیتی تقریب میں سی آر پی ایف ،پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے مہلوک کانسٹیبل کے تابوت پر گلباری کر کے خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقعہ پر سی آر پی اہلکاروںنے ہوا میں گولیاں چلا کر اپنے ساتھی کو سلامی پیش کی ۔ڈی آئی جی ساوتھ کشمیر سی آر پی ایف او یس چارک نے کہا کہ وہ ایک بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں اور مشکل دور سے گذر رہے ہیں تاہم اس طرح کے حملوں سے فورسز اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔مہلوک سی آر پی اہلکار ویری ناگ نوگام سے تعلق رکھتا تھا  اور گھر کا واحد کمائو تھاوہ سال1997میں بھرتی ہوا تھا ۔مہلوک  بوڑھے والدین ،اہلیہ ،8سالہ بیٹا اور2 چھوٹی بہنیں, جن میں ایک جسمانی طور معذور ہے ،کو اپنے پیچھے چھوڑ گیا ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *