سرینگر//جے کے بنک نے اپنے مزید دو آٹو ٹیلر مشینوں کا قیام عمل میں لاکر انہیں عوام کے نام وقف کیا جن میں ایک پلوامہ کشمیراور ودسرا کٹھوعہ جموں میں واقع ہے ۔بنک کے مجمورعی اے ٹی ایم نیٹ ورک کی تعداد 1126تک پہنچ گئی جس میں صرف جموں وکشمیر میں 1033اے ٹی ایم شامل ہیں۔کٹھوعہ ضلع میں اس طرح کی مشینوں کی تعداد 31تک پہنچ گئی اور اس زون میں اے ٹی ایم کی تعداد50تک جاپہنچی جبکہ جنوبی کشمیر میں اے ٹی ایم کی تعداد 78تک پہنچ گئی۔کٹھوعہ میں بنک ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ ایس ایس سہگل نے میسرز چناب ٹیکسٹائل ملز (سی ٹی ایم ) کٹھوعہ کے مین گیٹ پر واقع اس نئے اے ٹی ایم کا افتتاح ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ سی ٹی ایم کے سی شرما ،بنک کے وائس پریذیڈنٹ اروند گپتا اور راکیش گندوترا اور کلسٹر ہیڈ کے علاوہ سی ٹی ایم کے سینئر عملے کی موجودگی میں کیا ۔یہ اے ٹی ایم نہ صرف سی ٹی ایم ملازمین و افسران بلکہ مقامی آبادی کے ایک کثیر حصے کی ضروریات کو پورا کرے گا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ میسرز چناب ٹیکسٹائل ملز جو کہ بنک کا ایک بنیادی گاہک ہے کا بنک کے ساتھ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے کا رشتہ ہے ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ میسرز چناب ٹیکسٹائل ملز کے سی شرما نے انکشاف کیا ہے کہ سی ٹی ایم نے جموں وکشمیر ریاست کے 9000سے زائد افراد کو ملازمت فراہم کی ہے اور یہ ملک میں ایک ہی مقام پر تیسری سب سے بڑی مینوفیکچرنگ صنعت ہے ۔واضح رہے کہ ایس ایس سہگل ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ جے کے بنک نے گودند نگر کٹھوعہ میں ایگزیکٹیو گیسٹ ہائوس کا افتتاح کیا ۔یہ گیسٹ ہائوس یہاں آنے والے جے کے بنک افسران و عملے کی رہائشی سہولت کیلئے تعمیر کیا گیا ہے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پلوامہ جی ایم ڈار نے بنک کے اے ٹی ایم کا افتتاح قصبہ یار پلوامہ میں زونل ہید کشمیر سائوتھ1تصدق احمد ڈار ،کلسٹر ہیڈ پلوامہ مظفر قادری ،ہیڈ بزنس یونٹ شادی مرگ اور سینئر بنک افسران کی معیت میں کیا ۔دونوں مقامات پر لوگوں نے بنک کی جانب سے انہیں خدمات بہم پہنچانے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے زونل ہیڈ نے اس اے ٹی ایم کی تنصیب کو بنک کے اس عہد کی عمل آوری قرار دیا جو اس نے لوگوں تک اعلیٰ سطحی بینکنگ سہولیات گھر گھر پہنچانے کے حوالے سے کیا ہے ۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں بینک کی جانب سے پیش کی جارہی خدمات سے استفادہ کریں ۔