کپوارہ//کرالہ کے مضافات میں بٹہ پورہ ٹھنڈی پورہ سڑک کی خستہ حالی کے خلاف مقامی لوگو ں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ محکمہ نے آ ج تک سڑک کو ٹھیک کرنے کا کام ہاتھ میں نہیں لیا ۔جمعرات کو ٹھنڈی پورہ اور مقام کے لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے تین کلو میٹر دو کرالہ پورہ کرناہ سڑک پر آکر دھرنا دیا اور محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کئے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس سڑک گزشتہ کئی سالو ں کے دوران خستہ حالت میں ہے لیکن محکمہ نے اس سڑک کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں یہ سڑک مکمل طور نا گفتہ بہ ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ یہ معاملہ متعدد بار ارباب اقتدار کی نو ٹس میں بھی لایا لیکن آ ج تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔مقامی لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے کرالہ پورہ کرناہ سڑک پر احتجاج کیا جس کی وجہ سے شاہراہ کئی گھنٹو ں تک گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے سلسلہ میں بند رہی ۔معاملہ کے بعد مقامی انتظامیہ وہا ں پہنچ گئی اور لوگو ں یقین دلایا کہ یہ معاملہ ضلع انتظامیہ کی نو ٹس میں لائیں گے ۔