مہور//ضلع ریاسی کے بالائی علاقوں میں بارش سے فصلیں پوری طرح سے ختم ہوگئی ہے۔اگرچہ اس علاقہ میں صرف مکی اور دھان کی فصلیں بنتی ہے لیکن اس سال بارش اور تیز آندھی سے فصلوں کو پوری طرح سے نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے مکی اور دھان کی فصل بننے کا کوئی امکان نہیں ہے ریاسی کے بالائی علاقے جیسے ارناس،د رماڑی،ٹھیل و، جمسلان، سجرو ،مہور، بٹھوئی،بگا، انگرالہ،ٹکسن، کھوڑ،لار،گلابگڑھ، دیول، نہوچ، اڑبیس،برمیدار،شبراس،بدر،بلمتکوٹ،بگوداس،ممکنکوٹ،شیرگڑی،چانہ،سونگڑی،باگنکوٹ سے لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ اس سال بارشوں کی وجہ سے فصلیں پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ ہر سال برسات میں بارش ہوتی ہے لیکن فصلوں کو نقصان کم ہوتا تھا اس سال فصلیں بالکل ختم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے زمیندار سخت پریشان ہیں۔اس علاقہ کے لوگ نہایت ہی غریب ہیںجو کہ مکی اور دھان پر گزارا کر تے تھے لیکن اس سال انہیں مکی اور دھان کی فصل بننے کا کوئی یقین نہیں ہے اور وہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ اس علاقہ میں انتظامیہ کی طرف سے ایک ٹیم بھیجی جائے جو بارشوں سے ہوئے فصلوں کے نقصان کا جائزہ لے اور لوگوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔اس ضمن پر جب ڈی سی ریاسی رویندر کمار سے بات ہوئی انہوں نے بتایا ان کی آج محکمہ ایگریکلچرکے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ علاقے میں فصلوں کے نقصان کا جائزہ لے کر مجھے تفصیل پیش کریں اور انہوں نے یقین دلایا وہ علاقہ میں ایک ٹیم بھجیںگے فصلوں میں نقصان کا جائزہ لے کر جہاں جہاں پر بارش سے نقصان ہوا ہوگا وہاں پر لوگوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔