رام بن//ممبر اسمبلی رام بن نیلم کمار لنگہے نے بٹوت میں ایک نو تجدید شدہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، جو کہ علاقہ کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔ اسکے علاوہ انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بٹوت کے ایک ملٹی پرپز ہال کا سنگ بنیاد رکھا ۔انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول ٹھوپال کے سمارٹ کلاس روم ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بٹوت کے بوانڈری وال اور سمارٹ کلاس روم کا بھی افتتاح کیا ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی علاقہ کے چار لین کا بھی افتتتاح کیا۔انکے ہمراہ ایس ای ،پی ایچ ای بی ایل ببھاردواج، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای وجے گپتا، سی ای او رام بن ڈاکٹر چندر شیکھر ،تحصیلدار بٹوت سری ناتھ سمن، زیڈ ای او بٹوتلیکھ راج گوسوامی،ایگزیکٹو آفیسر (ای او) میونسپل کمیٹی بٹوت رمیش گپتا، اور پرنسپل جی ایچ ایس ایس بی ایم ایل شرما بھی تھے۔اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران انہوں نے مختلف محکموں کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی اور کئی عوامی مدعو پر تبادلہ خیال کیا ۔لوگوں کے مطالبات کے پیش نظر انہوںنے جی ایچ ایس ایس بی کے لئے ایک ملٹی پرپز ہال کے لئے 5 لاکھ روپے منظور کئے،جسکے لئے پہلے ہی مذکورہ ممبر اسمبلی نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ سے5 لاکھ روپے منظور کئے ہیں۔اسکے علاوہ انہوں نے ٹھوپال میں کمیونٹی ہال کے لئے 10لاکھ روپے اور جی جی ایچ ایس بی کی جدید کاری کے لئے 2لاکھ روپے منظور کئے۔انہوں نے جی ایم ایس ٹھوپال کے لئے 50ڈیسک اور جی جی ایچ ایس بٹوت کے لئے60ڈیسک منظور کئے۔دورہ کے دوران انہوں نے بٹوت میں ایک ڈگری کالج کھولنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انکی ترجیحات تعلیم ، صحت ۔پینے کا پانی اور سڑکوں کا رابطہ ہے ۔انہوں نے موقعہ پر ہی ای او میونسپل کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ قصبہ میں معیاری تعمیری کاموں کو یقینی بنائے اور سکولوں میں سوچھ بھارت ابھیان پر سرعت سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ سکول کے بچوں نے اس موقعہ پر ایک رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا ۔