سرینگر// شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ کے نان گزیٹیڈ ملازمین کی انجمن (نگوا) کا ایک وفد اشتیاق بیگ کی سربراہی میں سکمز کے ایڈیشل ڈائریکٹر ڈاکٹر فردو گری سے ملاقی ہوا جس دوران انسٹی چیوٹ کے انتظامی اور ملازمین کو درپیش مسائل زیر بحث لائے گئے۔اس موقعہ پر جو اہم معاملات موصوف کی نوٹس میں لائے گئے ان میں S.F.C،JSCاور نگوا کے انتخابات قابل ذکر ہیں۔اشتیاق بیگ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو نان گزیٹیڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے انتخابات جلد از جلد کرانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے الیکشن سے یہ انجمن اور زیادہ مستحکم اور مضبوط ہوجائے گی جو ملازمین کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے۔ وفد نے کینٹین میں کا معاملہ بھی ڈاکٹر گری کی نوٹس میں لایا۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی چیوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ریاستی باشندے کو کینٹین کا چارج تفویض کیاگیا جو ملازمین کی پسند کا ذرا بھی خیال نہیں رکھتے۔ ڈاکٹر گری نے وفد کے مطالبات اور مسائل بغور سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام جائز مطالبات کو بغیر کسی تاخیر کے حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔