سرینگر//بٹہ مالو سرینگر میں ایک شہری لاپتہ ہوا ہے۔محمد رفیق ڈار ولد عبدلرحیم ڈار ساکن ٹینگہ پورہ بٹہ مالو نے پولیس تھانہ بٹہ مالو میں تحریری رپوٹ میں بتایا کہ اُس کا سیلز مین عبدالرشید بٹ ولد عبدلرحمان ساکن پمپوش کالونی پالہ پورہ 17اگست2017سے لاپتہ ہے۔ سیلز مین نے جینز پتلون اور چک دار قمیض پہنا ہوا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرکے لاپتہ شخص کی تلاش شروع کردی۔ اگر کسی شخص کو اس کے بارے میں کوئی بھی جانکاری ہوتو تھانہ پولیس بٹہ مالو سرینگر کے ان فون نمبرات 9596770526, 9596770860, 0194-2482193 پر رابطہ کریں۔