سرینگر//چھانہ پورہ سرینگر میں نقب زنی کے ایک کیس میں ملوث ملزمان کی پہنچان کیلئے پولیس نے کی مدد کی اپیل کی ہے۔ 16 اگست کو چوکی پولیس چھانہ پورہ کو ارشاد احمد بٹ ولد غلام نبی ساکن عثمانیہ کالونی باغ مہتاب نے تحریری درخواست میں بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد نے اُس کے گھر سے نقب زنی کرکے زیورات اڑا لئے ہیں جن کی مالیت 11 لاکھ روپے ہے۔تھانہ پولیس صدر سرینگر نے ایک سلسلے میں کیس زیر ایف۔ آئی ۔ آرنمبر145/2017 زیر دفعات 454,380 RPC درج کرکے ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔ ابتدائی تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے سے نقب زنی کے کیس میں ملوث ملزمان کے فوٹو گراف فراہم ہوئے ۔ اگر کسی شخص کو ان ملزمان کے بارے میں کوئی بھی جانکاری ہوتو پولیس پوسٹ چھانہ پورہ کے فون نمبر 9596770529 پولیس کنٹرول روم سرینگرکے فون نمبرات -9596222551 9596222550 یا پولیس کنٹرول روم کشمیر کے ڈائیل 100 پر رابطہ قائم کریں۔ تاکہ کیس میں ملوث زنقب زنوں کو کفرکراد تک پہنچایا جائیگا۔