ریکارڈ راشٹر پتی بھون میں ہوگا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر //ریاستی محکمہ قانون کا کہنا ہے کہ اگریہ فائل کہیں بھی موجودنہیں ہوگی پھربھی اسکی کاپی اورمتعلقہ کاغذات کاریکارڈراشٹرپتی آفس میں موجودہوگا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریاست کے وزیرقانون ایڈوکیٹ عبدالحق خان  ریاست کے دیگرتین سینئروزراء کے ہمراہ اسی حساس معاملے پرقانونی مشاورت کیلئے نئی دہلی میں سرگرم ہیں ۔ریاستی لاء ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی اہم فائل ہے جسکاریکارڈصرف کسی ایک یادوخاص محکموں کے پاس نہیں رکھاگیاہوگابلکہ اسے متعلق دستاویزات کئی مرکزی محکموں کے پاس موجودہونگی ۔ جب 1954میں اسوقت کے وزیراعظم ہندپنڈت نہرئوکی سفارش پراسوقت کے صدرہندڈاکٹرراجندرپرشادنے  آرٹیکل35-Aکولاگوکئے جانے سے متعلق صدارتی حکمنامہ جاری کردیاہوگاتواسی وقت اسکاریکارڈمرکزی وزارت داخلہ کے مختلف شعبوں،مرکزی وزارت ِ قانون اورراشٹرپتی آفس میں بھی محفوظ کرلیاگیاہوگا،اورآج بھی یہ فائل اوراسوقت کے اٹارنی جنرل آف انڈیاکی قانونی رائے کی تحریری کاپی دستیاب ہوگی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *