۔21اگست کو گورنر ہاوس تک مارچ ہوگا:الائنس

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// دفعہ35A معاملے پرکشمیر اکنامک الائنس نے21اگست کو ریاستی گورنر کی رہائش گاہ تک مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاجروں، ٹرانسپوٹروں، صنعت کاروں اورٹھیکیداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم کشمیر اکنامک الائنس نے احتجاجی ریلی برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔الائنس کے چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ عدالت میں اس کیس پر شنوائی سے قبل ایک اہم فائل کے غائب ہونے سے ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ ایک سازش کے تحت  جموں کشمیر کے شہریوں کیلئے دفاعی لکیر رکھنے والے قانون35A کو منسوخ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اکنامک الائنس ذمہ دار سماجی و تجارتی پلیٹ فارم ہونے کے ناطے اس پرخاموشی اختیار نہیں کریں گیا۔انہوں نے  بتایا کہ الائنس نے اس بات کا فیصلہ لیا ہے کہ مشترکہ پلیٹ فارم میں شامل تمام تجارتی جماعتوں کے نمائندے21اگست پیر کو گورنر ہاوس تک مارچ کرینگے۔جہاں ریاستی گورنر کو اس بات کی یاد دہانی کرائی جائے گی کہ35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ادھرووی دی پیپلز جموں کشمیر‘(ہم جموں کشمیر کے لوگ) نامی سیول سوسائٹی گروپ  ایک پریس کانفرنس کرنے والی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *