کنگن/ /ناگہ بل گاندربل میں سڑک کی خستہ حالی ،بجلی کی ابتر صورتحال اور طبی سہولیات کے نتےجے مےں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر سال 2004مےں میکڈم بچھایا گےا تھا اورآج یہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق پانچ کلو مےٹرپر محیط اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے جس کے سبب ٹرانسپوٹروں کوبھی دقتےں پےش آتی ہیں۔ مقامی لوگوں نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ انہوں نے سڑک کی مرمت کے لئے کئی بار حکام سے مطالبہ کےا ہے۔لوگوں نے علاقے مےں بجلی کی ترسےلی لائن کی ابتر صورتحال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتاےا کہ علاقے مےں ترسےلی لائن بجلی کھمبوں کے بجائے درختوں سے لٹکی ہوئی ہے جس سے کبھی بھی کوئی حادثہ رونما ہونے کا خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے مےں طبی سہولےات دستےاب نہ ہونے کی وجہ سے لوگوںکو علاج و معالجہ کے لئے گاندربل ےا سرےنگر کا رخ کرنا پڑتاہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔