کپوارہ//کپوارہ کے متعدد علاقوں میں آ تشزدگی وارداتوں میں کئی رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے تاہم محکمہ فائرسروس کی کاروائیوں کے دوران لاکھو ں کی جائیداد کو بچا یا گیا ۔ گزشتہ شب پنزگام کرالہ پورہ میں محمد سمندر میر کے رہائشی مکان میں آگ لگ گئی جس نے فوری طور مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا تاہم کرالہ پورہ اور چوکی بل میں قائم فائرسروس اہلکاروںنے بر وقت کاروائی کرکے آگ کو مزیدپھیلنے سے روک دیاتاہم کچن مکمل طور خاکسترہو گیا ۔اس دوران ہتمولہ کپوارہ میں منظور احمد میر کے مکان کو آ گ کی ایک واردات میںجزوی نقصان پہنچا۔ادھر سوگام کے ولکل علاقہ میں ہفتہ کو دوران شب خضر محمد میر کے مکان میں رسوئی گیس کے خارج ہونے سے آگ لگ گئی جس کے بعد آگ نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم فائر سروس کی کاروائی سے مکان کو بچایا گیا ۔نطنوسہ ہندوارہ میں بھی ہفتہ کی شام کو آگ کی ایک واردات میں ایک گاوخانہ مکمل طور خاکستر ہو گیا ۔