اسوئہ رسول پر عمل کرنے کی اشد ضرورت:مولانا حامی
سرینگر//کاروان اسلا می کے امیر غلام رسول حامی نے کہا ہے کہ ایک بہتر انسانیت کیلئے بہترمعاشرے کی تعمیر انتہائی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پو رے دنیا میں اسلام کو غلط لبادہ اوڑ ھ کر پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں غلط تصویر پیش کی جارہی ہے۔مولانا حامی پیغام رحمت کانفرنس کے موقع پر بانڈی پورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کو ظلم و جبر، تشدد ، منشیات اور بے راہ روی سے پاک کرنے کیلئے اسوئہ رسول پر عمل کرنے اشدکی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت گھپ اندھیرے میں مبتلا ہوچکی ہے اورہر سو جہالت ،بد امنی اور بے چینی کا ماحول پایا جارہا ہے جسکی وجہ بس ایک ہے کہ مسلمان پیغام رحمت سے دور ہو چکے ہیں جس میں دین ودنیا کی کامیابی کا راز مضمر ہے ۔ کانفرنس میں دیگر کئی علماءنے بھی شرکت کی اور اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
حزب اختلاف 35Aکو تنازعہ بنارہا ہے:جتندر سنگھ
سرینگر//مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے حزب اختلاف پر دفعہ35Aکے معاملے پر مسئلہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اقتدار سے باہر ہیں وہ اس کو تنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے جموں کشمیر میں عسکریت آخری مرحلے میں داخل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے آئندہ5برسوں میں بھارت کو انتہا پسندی سے پاک کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ جموں میں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ ناگاروں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ’ اقتدار سے باہر جو لوگ ہیں وہ دفعہ35Aکو ایک ایشو بنانے کی کوشش کر رہے ہیںاور وہ اس کو پیچیدہ بنا رہے ہیں“۔
’سیاسی قائدین کی مسلسل نظربندی انتقام گیری‘
سرینگر//مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے سیاسی قائدین کی نظر بندی کو طول دینے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے رحمانہ پالیسی صرف اور صرف انتقامی گیری ہے ۔شبیر احمد ڈار حریت (جے کے)کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میںمحاذ آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمد احسن اونتو،ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت کے سربراہ غلام نبی وارنے شرکت کی ۔انہوں نے شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ،آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان ،پیر سیف اللہ ،فاروق احمد ڈار، الطاف احمد شاہ، معراج الدین کلوال،ایاز اکبراور شاہدالاسلام سمیت دیگر قائدین و کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ این ائی اے بھارت کا ایک نیا جنگی ہتھیار ہے لیکن کشمیری تحریک آزادی سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ اس دوران تحریک استقلال کے چیئرمین غلام نبی وسیم نے تمام سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے بل پر حریت پسند عوام کو زیر کرنے کی سبھی کوششیں نہ صرف ناکام ہونگی بلکہ ایسے ہتھکنڈوں سے کشمیری آزادی پسند اپنے سیاسی مستقل کے تعین سے ہرگز بھی دستبرار نہیں ہوسکتے ہیں ۔
پولیس نے دینی مدارس کو کمپیوٹر فراہم کئے
سرےنگر //پلوامہ پولےس کی جانب سے دو دارلعلوموں مےں کمپیوٹر تقسےم کئے گئے تاکہ وہ جدےد سہولےات سے استفادہ حاصل کرسکےں۔سیو ک اےکشن پروگرام2017 کے تحت عوام اور پولےس کے بےچ بہتر مراسم بنائے رکھنے کے سلسلے مےں اےس اےس پی پلوامہ نے ڈسڑکٹ پولےس لائنز مےں اےک تقرےب کے دوران دارالعلوم عثمانیہ پارےگام اور دارالعلوم غوثےہ اونتی پورہ کو دو عدد کمپیوٹرفراہم کئے۔ تقرےب مےں شرےک لوگوں نے پولےس کی سراہنا کی ۔
بانڈی پورہ میں سڑک حادثہ
سرینگر/ /صدرکوٹ بانڈی پورہ کے نزدیک ایک نجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدےد نقصان پہنچا تاہم اس میں سوارافراد بچ گئے۔ گاڑی مےں سوار مقامی پرنٹنگ پرےس اےسو سی اےشن کے صدر بلال احمد قرےشی نے بتاےا کہ وہ افراد خانہ کے ساتھ اپنی گاڑی زےر نمبر JK01AE-1027 مےں بانڈی پورہ سے واپس سرےنگر آرہے تھے کہ صدر کوٹ بالا کے نزدےک سڑک کی خستہ حالی کے باعث ان کی گاڑی اےک کھائی مےں جاگری جس کے نتےجے مےں گاڑی کو شدےد نقصان پہنچا ۔
ریاست میںرشوت ستانی کی تحقیقات
جج کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا جائے:وکیل
سرینگر // سابق وزیر اور سنیئر لیڈر عبدالغنی وکیل نے کہا ہے کہ ریاست میں رشوت ستانی کا خاتمہ کرنے کےلئے ایک جج کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا جائے جو ملوثین کی نشاندہی کرے۔نوپورہ میںورکرس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں پی ایچ ای میں پائپیں خرید کر کروڑوں کا گھپلا کیا گیا جو بیکار پڑی ہیں، اتنا ہی نہیں بلکہ جی بی پنتھ اسپتال میں سینکڑوں نوزائیدہ کی موت واقع ہوئی لیکن تحقیقات نہیں کی گئی، کروڑوں روپے کی غیر معیاری ادویات خریدی گئیں لیکن ملوثین آزاد ہیں۔
عمر عادل کی مسلسل تھانہ نظربندی پر اہل خانہ کا اظہار تشویش
سرینگر//تحریک حریت کے کارکن عمر عادل نوگام پولیس تھانے میںنظربند ہیں۔انہیں 14اگست کو گرفتار کیا گیا۔مزاحمتی کارکن کے اہل خانہ نے موصوف کی مسلسل حراست کو غیر قانونی قرار دیکر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گاندربل صفاپورہ سڑک کی کشادگی
اراضی مالکان معاوضہ حاصل نہیں کرپائے
گاندربل/ارشاد احمد/گاندربل صفاپورہ سڑک کی کشادگی کے سلسلے میںحاصل کی گئی اراضی مالکان ہنوز معاوضہ حاصل نہیں کرپائے ہیں ۔سڑک کی کشادگی کیلئے جن علاقوں میں اراضی اور مکانات کو حاصل کیا گیا اُن میںگنگرہامہ،ڈمبہ کدل،تھیور،ڈانگر پورہ، لارسن،بارسو،ینگورہ،مانسبل اورگرٹہ بل وغیرہ شامل ہیں۔ غلام محمد صوفی ساکن لارسن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انتظامیہ نے 2010 کے دوران سڑک کی کشادگی کیلئے اُن کی زمین اور رہائشی مکان حاصل کی لیکن ابھی تک معاوضہ نہیں ملا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل پیوش شنگلانے اس ضمن میں کہا کہ پندرہ روز کے اندر اندر معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔
سابق وزیر جنگلات سکمز میں داخل
سرینگر //پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر جنگلات صوفی غلام محی الدین کو شیرکشمیر انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کیا گیاہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دل میں تکلیف کی وجہ سے انہیں اتوار کو میڈیکل انسٹیچوٹ میں داخل کیا گیا تاہم انکے بیٹے صوفی عمران نے بتایا کہ انکی حالت میں سدھار ہے اور وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔ صوفی غلام محی الدین کی بیماری کی خبر پھیلتے ہی کئی سیاسی شخصیات نے صورہ جاکر انکی خیروعافیت دریافت کی جن میں عبدالرحمان ویری بھی شامل ہیں۔