جموں//مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے حزب اختلاف پر دفعہ35Aکے معاملے پر مسئلہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اقتدار سے باہر ہیں وہ اس کو تنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے جموں کشمیر میں عسکریت آخری مرحلے میں داخل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے آئندہ5برسوں میں بھارت کو انتہا پسندی سے پاک کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ جموں میں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ ناگاروں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ’ اقتدار سے باہر جو لوگ ہیں وہ دفعہ35Aکو ایک ایشو بنانے کی کوشش کر رہے ہیںاور وہ اس کو پیچیدہ بنا رہے ہیں“۔