سرینگر //کشمیر یونیوسٹی کے گاندھی بھون میں سوموار کو رضاکار تنظیم سایا نے ریڈس ربن کلب، ڈیپارٹمنٹ سٹوڈنٹس ویلفیر اور جواہر لال نہرو میموریل اسپتال کے اشتراک سے خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کیا جس میں رضاکار تنظیم کے کارکنان کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور عملے نے خون کا عطیہ دیا۔ کیمپ میںجمع ہوئے 100پوئنٹ خون کو مختلف اسپتالوں میں جمع کیا گیا ۔ خون کے عطیہ کے بارے میں ایک طالب علم سعید بلال نے بتایا کہ لوگوں کو خون کے عطیہ کیلئے کافی تعداد میں سامنے آنا چاہئے کیونکہ خون کا عطیہ کرکے ہم کسی کی قیمتی زندگی کو بچا سکتے ہیں جس سے مجھے کافی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلے پانچ سال سے خون کا عطیہ کررہا ہوں اور خون کا عطیہ کرنے کے بعد کافی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ عطیہ خون کے کیمپ میں ڈین سٹوڈنٹس ویلفئر کشمیر جی این خاکی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کیمپ میں کا افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر جی این خاکی نے اُمید ظاہر کی ہے کہ یونیورسٹی میں مزید خون کے عطیہ کے کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔ کیمپ کے انچارج اور جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری کے ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم نے کہا ’’ کیمپ کے دوران یونیوسٹی طلبہ، عملے ، رضاکار تنظیم کے کارکنوں اور عام لوگوں نے خون عطیہ کیا اور 100پوئنٹ خون جمع ہوا۔