جموں//اگرچہ محکمہ انیمل ہسبنڈری جموں کی جانب سے درجنوں بارہویں پاس نوجوانوں کو اے۔آئی ورکر یعنی انیمل انسمی نیشن (پیرابیٹ)کے پانچ ماہ کے تربیتی کورس کے تحت تربیت دی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پردرجہ چہارم کے طورپر محکمے کی افرادی قوت بڑھاتے وقت باصلاحیت اورتربیت یافتہ نوجوانوں کومحکمہ میں خدمات کیلئے منتخب کیاجائے لیکن ڈائریکٹوریٹ آف انیمل ہسبنڈری تالاب تلوجموں کی جانب سے مورخہ 2اگست 2017 کوایڈورٹائزمنٹ نوٹس نمبر 78، ڈی اے ایچ آف 2017،اے آئی ورکروں کی تعیناتی کیلئے طلب کی گئی درخواستوں میں آے۔آئی ورکرکی پانچ ماہ کی تربیت حاصل کرنے والے اُمیدواروں کیلئے الگ سے نمبرات نہیں رکھے ہیں جس کی وجہ سے تربیت یافتہ درجنوں نوجوانوں میں شدیدناراضگی پائی جارہی ہے۔ان کاکہناہے کہ محکمہ کی جانب سے پانچ ماہ کی تربیت دینے کاکیافائدہ ہے اگر اے آئی ورکرکیلئے طلب کی گئی درخواستوں کی نوٹیفکیشن میں اے آئی ورکرٹریننگ کے نمبرات ہی نہ رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پانچ ماہ کی تربیت حاصل ہے اورمحکمے کواپنے پانچ مہینے کاوقت دیاہے ۔متاثر ہ تربیت یافتہ نوجوانوں نے مطالبہ کیاہے کہ جس طرح دوسال پہلے محکمہ انیمل ہسبنڈری نے اے آئی ورکرکیلئے طلب کی گئی درخواستوں کی نوٹیفکیشن میں اے آئی ورکرکی ٹریننگ کے دس نمبرات مختص رکھے تھے اسی طرح ایڈورٹائزمنٹ نمبر 78 میں بھی ترمیم کرکے اے آئی ورکرٹریننگ کے دس نمبرات مخصوص کیے جائیں ۔