بارہمولہ //بارہمولہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے اس نے سب جیل بارہمولہ میں اچانک تلاشی کارروائی کے دوران قیدیوں سے دو درجن کے قریب موبائل فون اور کچھ غیر قانونی دستاویزات برآمد کئے ۔پولیس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے جیل حکام کے اشتراک سے 22 اور 23 اگست کی درمیانی رات کو مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران قیدیوں سے 20موبائل فون بر آمد کئے ۔ جبکہ بھاری مقدار میں کچھ غیر قانونی ساز و سامان اور دستاویز ات بھی ضبط کئے ۔پولیس نے مزید بتایا کہ انہوں نے سب جیل کے عملے کے بارے میں بھی تحقیقات کا آغاز کیا اور اگر اس میں کوئی ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں بارہمولہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔