نوہٹہ میں5 قمار باز گرفتار
سرینگر //پولیس نے نوہٹہ میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5قمار بازوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگائی گئی رقم ضبط کی ۔پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نوہٹہ میں پولیس نے 5قمار بازوں غلام محمد زرگر،نذیر احمد ڈار ،فیاض احمد بٹ ،منظور احمد یتو اور امتیاز احمد بٹ کو گرفتار کر کے دائو پر لگائے گئے8500روپے ضبط کئے ۔پولیس نے قمار بازوں کے خلف کیس درج کیا ہے۔
نئے اردو قلم کاروں کیلئے
ٹیگور ہال میں ’نئی آوازیں ‘پروگرام آج
سرینگر//جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجزکے اہتمام سے نئے اردو قلمکاروں کیلئے ایک سیریز کے تحت ’’نئی آوازیں ‘‘ کا ساتواں پروگرام آج یعنی24اگست کو دن کے 2بجے ٹیگور ہال میں منعقد ہورہا ہے ۔پروگرام کی صدارت معروف افسانہ نگار نور شاہ کریں گے جبکہ وحشی سعید مہمان خصوصی ہونگے۔دریں اثناء پہاڑی کے ایک نامور قلمکار، گلوکار اور تھیٹریسٹ عبدالرشید قریشی کے ساتھ ایک ملاقات پروگرام دوپہر 12 بجے سمینار ہال کلچرل اکیڈیمی میں ہوگا ۔
بجلی سپلائی متاثر رہے گی
سرینگر//سپر انٹنڈنٹ انجینئر ای ایم اینڈ آر ای سرکل سکینڈ سرینگر کے مطابق صفاکدل فیڈر 3سے جن علاقوں کو بجلی سپلائی ہوتی ہے وہاں 30اگست کو صبح ساڑھے9بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔انہوںنے کہا کہ علاقے میں آر اے پی ڈی آر پی۔بی سکیم کے تحت کچھ کام عملائے جانے ہیں جس کی وجہ سے وہاں بجلی سپلائی متاثر ہوگی۔اسی طرح جن علاقوں کو بمنہ2فیڈر نمبر4سے بجلی فراہم ہوتی ہے ،میں 25اگست کو صبح ساڑھے9بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی