جموں//گورنمنٹ کالج برائے خواتین پریڈ کی طالبات کے احتجاج کے بعدحکومت نے کالج کی پرنسپل کوتبدیل کردیا ہے اورعائدکئے گئے الزامات کی تحقیقات کاحکم صادر کیاگیاہے۔ طالبات نے الزام عائد کیا تھاکہ کالج کی پرنسپل اور عملہ ان کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آرہاہے ۔ تحقیقات مکمل ہونے تک کالج کی پرنسپل انیتاسودن کوڈائریکٹر کالج ہائرایجوکیشن محکمہ میں اٹیچ کردیا گیا ہے۔گیتانجلی انڈوترہ کوکالج کی انچارج پرنسپل تعینات کیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنرجموں راجیوراجن نے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے کرمعاملے کی تحقیقات کاحکم صادر کیاگیاہے۔اس سے قبل دوسرے روز شہرجموں کے دیگرکالجوں کی طالبات نے پریڈوومن کالج کی طالبات کی حمایت میں سڑکوں پرنکل آئیں اورپڑیڈکالج کی پرنسپل کوہٹانے کامطالبہ کیا۔اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے بھی پریڈو وومن کالج کی طالبات کے حق میں کھل کرسامنے آگئے اورڈپٹی کمشنرجموں کے دفترکی جانب مارچ کیااوردھرنادیا۔برسراحتجاج طلباء بعدازاں ڈپٹی کمشنرکی یقین دہانی پرپرامن طورسے منتشرہوگئے۔