سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے رازداری (پرائیویسی) کو شہریوں کا بنیادی حق قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوال کیا ’ ’آیا کسی مرکزی وزیر نے سپریم کورٹ کو مبارکباد دی ہے‘‘۔ اُن کا کہنا ہے کہ مرکزی وزراء نے ’ایک ساتھ تین طلاق‘ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کو بڑے پیمانے پر مبارکبادیاں پیش کی تھیں۔ عبداللہ نے جمعرات کو مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’ کیا کسی مرکزی وزیر نے سپریم کورٹ کو رازاداری کے حق پر فیصلہ دینے پر مبارکباددی ہے، جیسے انہوں نے تین طلاق کے فیصلے پر (مبارکبادیاں) دی تھیں؟‘۔