نئی دہلی //قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے پندرہ روز میں دوسری بار سید علی گیلانی کے دو بیٹیوں کی پوچھ تاچھ کی ہے۔اس سے قبل نعیم اور نسیم گیلانی کی8اگست کو دلی میں پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ این آئی اے نے دونوں سے کہا تھا کہ وہ اُن دستاویزات کو ساتھ لائیں جو کچھ رقوم کے بارے میں تھیں جو تحقیقاتی ایجنسی کی نظر میں شک کے دائرے میں آئی تھیں۔واضح رہے کہ گیلانی کے دونوں بیٹے ریاستی سرکار کے ملازم ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی ہے۔دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ سید صلاح الدین کے بڑے بیٹے شکیل احمد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔