سرینگر//شہر میں ٹریفک دبائو کو کم کرنے کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میںکل آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی تاکہ دریائے جہلم میں آبی ٹرانسپورٹ کو مقبول بنانے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ آبی ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کی خواہاں ہیں اوراس سلسلے میں دریائے جہلم سے شروعات کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کی طرز پر ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ سرکار نے گذشتہ ماہ آزمائشی سہولیا ت کو متعارف کیا تھا جس کی عوامی سطح پر کافی پذیرائی ہوئی ۔انہوںنے کہا کہ اب سرکار نے اس سروس کو جاری رکھنے کے فیصلہ کیا ہے او ریہ سروس اب پہلے مرحلے پر پیرزو جزیرے جی پی او سے زیارت گاہ خانقاہ معلی سے تک بڑھادی جائے گی۔اس کے لئے محکمہ سیاحت اورکشمیر موٹرس کمپنی اپنی کشتیاں چلائیںگے جس کا یک طرفہ کرایہ 25روپے ہوگا۔