سرینگر//سرینگرمیں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے جما لٹہ سے ایک کلو پانچ سو گرام چرس ضبط کرکے سمگلرکو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او مہاراج گنج کی قیادت میں نور محمد بٹ المعروف نور شودہ ساکن جما لٹہ کے رہایشی مکان پر چھاپہ مار کر ایک کلو پا نچ سو گرام چرس ضبط کر لیا ۔ پولیس نے مالک مکان کو گرفتار کر کے کیس زیر نمبر 77/2017,U/S 8/20NDPS ایکٹ درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔