حشمت اللہ ہاشمی کی کتاب ’لُدر مال‘ کی رسم رونمائی کل
سرینگر// 26اگست کو کلچرل اکیڈیمی کے سمینار ہال میں حشمت اللہ ہاشمی کی کتاب ’لُدر مال‘ کی رسم رونمائی انجام دی جارہی ہے ۔اس موقعہ پر وزیر تعلیم سید الطاف بخاری مہمان خصوصی ہونگے جبکہ فاروق نازکی تقریب کی صدارت کریں گے ۔
رعناواری میں سہ روزہ میلاد کانفرنس
سرینگر//شہر خاص کے رعناواری علاقہ میں فرزندان توحید اور شیدان سنت کیلئے’’ نوید کیف آ ور‘‘ کے عنوان سے سہ روز سالانہ میلاد کا نفرنس کا اہتمام ہو رہا ہے۔ یہ تقریب غزالی جامع مسجد رعناواری میں25 اگست سے27 اگست اتور تک جاری رہے گی۔ کا نفرنس مولانا سلیم جاوید غزالی کی پیشوائی میں منعقد ہو گی جبکہ تقریب میں دیگر علما ئے کرام بھی تشریف لارہے ہیں۔25 اگست جمعہ کو درس بخاری شریف ،محفل بہارقرآ ن کے علاوہ جلسہ عام کی تقریب ہو گی۔26 اگست کو صبح آ ٹھ بجے عالم اسلام کی سر بلندی وررد دعا ئے یونسؒ، مقالات ، خطبات، نعوت، مدایح مناجات کی تقریب منعقدہو گی ۔تقریب کے آ خر ی روزاحنفال فر قانیہ،حلقہ ذکر، توبہ استغفار، صلوات نامیات کے علاوہ مولود مسعودحضر ت سرور کا ئناتؐ کی مجلس ہو گی۔