بھدرواہ //کرشی وگیان کیندر ،سکاسٹ ۔جے ،ڈوڈہ(بھدرواہ) کی جانب سے وادی چناب میں شالی کے لئے مشہور علاقہ کیلاڑ وادی میں کسانوں کو شالی کی مختلف بیماریوں کو قابو کرنے کے لئے ایک ڈیمانسٹریشن منعقد کیا۔ کیلاڑ بیلٹ کے پنچایت سانگرو میں شالی کی فصل کے پتے زرد ہونے اور بلاسٹ بیماری سے کسانوں میں کافی پریشانی ہوئی تھی کیونکہ ان بیماریوں سے شالی کی کھڑی فصل کو کافی نُقصان ہوا ہے۔اور اگر ا س کا تدارک نہیں کیا گیا ہوتا تو کسانوں کی شالی کی فصل خراب ہو جاتی ہے۔کے وی کے بھدرواہ کے سائنسدانوں نے کسانوں کو اس بیماری کی علامتوں،پھیلنے اور پتوں پر زرد دھبے لگنے اور ان پر قابو پانے کے طریقہ کار کی جانکاری فراہم کی۔اسکے علاوہ اس موقعہ پر اس بیماری سے بچنے کے لئے چھڑکائو کی بھی جناکری فراہم کی گئی جس کے لئے علاقہ کے 10ہیکٹر شالی کے فصل پر یہ ڈیمانسٹریش دیا گیا ۔کے وی کے سائنسدانوںنے اس پورے علاقہ کو اس ڈیمانسٹریشن میں لایا ۔ڈاکٹراندر پال،ڈاکٹرجی این جھا،ڈاکٹرمنشی شرما پروگرام اسسٹنٹ کے وی کے ڈوڈہ نے ایسوسی ائیٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن آر کے اروڑہ کی نگرانی میں فیلڈ ڈیمانسٹریشن منعقد کیا۔