سرینگر//حریت کانفرنس جے کے نے 2010میں جاں بحق ہوئے عمر قیوم کی ساتھویں برسی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ آج تک اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں کیا گیا ۔ لبریشن فرنٹ چیرمین جاوید احمد میر، ینگ مینز لیگ کے چیرمین امتیاز احمد ریشی اور لبریشن فرنٹ کے بشیر کشمیری ،سالویشن مومنٹ کیمعراج الدین اور جے کے ایل ایف کے شاہد مقایہ، شاہد احمد، جان محمد اور محمد مقبول ٹپلو نے کل صورہ ملک صاحب جاکر عمر قیوم کی ساتھویں برسی میں پر منعقدہ دعائیہ مجلس میں شرکت کی اور عمر قیوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔