سرینگر// باغ نند سنگھ (چھتہ بل) میں سڑک کے ایک حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ باغ ندسنگھ سبزی منڈی کے نزدیک آلٹو کار زیر نمبر JK01AA/9302 اور ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK01X/8483 کے بیچ آپس میںٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد سراج السلام لون ولد محمد اسلم ساکن نادی ہل بانڈی پورہ حال بمنہ ،شاہد احمد لون ولد محمد شفع ساکن نوپورہ بانڈی پور اور وحید احمد بٹ ولد محمد مظفر ساکن ارگام بانڈی پورہ زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے صدر اسپتال منتقل کیا ۔