سوپور/غلام محمد / سوپور کے سب ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں کے تبادلوں کے خلاف لوگوں نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتال میں تعینات بچوں کے ایک ڈاکٹرکو اچانک تبدیل کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سہیل نائک نامی یہ ڈاکٹر گزشتہ سال سے یہاں تعینات ہے اورقصبے کے لوگ اُس سے کافی مطمئن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہر ڈاکٹروں کے نہ ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر بیماروں کو سرینگر کے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتاہے۔