ڈورو//عارف بلوچ//ڈورو شاہ آباد میں آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں نے مشاہرے سر کارکے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین نے اسلام آباد ویری ناگ سڑک پر دھرنا دیکر گاڑیوں کی نقل و حرکت روک دی ۔احتجاج میں شامل ورکروں نے کشمیر عظمٰی کو بتایا کہ ریاستی سرکار اُن کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔یونین صدر حسینہ صوفی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں آنگن واڈی ورکروں و ہیلپروں کے مشاہرے میں اضافہ کیا گیا تاہم ریاستی سرکار صرف یقین دہانی کا سہارا لے کر اُن کے ساتھ استحصال کر رہی ہے۔