سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی کے رجسٹرار کی ایک نوٹفکیشن کے مطابق منیجمنٹ اسٹڈیز کے پروفیسر عبدالغنی نے سنیچر کو بطور ڈائریکٹر ریسرچ ڈیولپمنٹ اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ان کے علاوہ شعبہ ایجوکیشن کے پروفیسر این اے ندیم ، اکنامکس کے پروفیسر جی ایم بٹ اور پروفیسر ایم نائیر عظیم کو یونیورسٹی کیمپس میں بطور ڈائریکٹر اضافی ذمہ داریاں سونپی گئیں جبکہ پروفیسر ایس فیاض کو کریکولم ڈیولپمنٹ شعبے کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر اور رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر نے نو منتخب ڈائریکٹر صاحبان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔پروفیسر میر نے تمام ریسرچ سکالروں کو ہدایت دی کہ معیاری ریسرچ کرکے انکو مشتہر کرائیں۔