بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے گلمرگ میںعطیہ خون کا ایک کیمپ منعقد کیا جس میں جموں کشمیر پولیس سے وابستہ افسروں اور دیگر افراد نے خون عطیہ کیا۔بارہمولہ پولیس نے سنیچرکو بون اینڈجوائنٹ اسپتال برزلہ کے اشراک سے یہ کیمپ منعقدکیا ،جس میں 50پوئنٹ خون جمع ہوا ۔ ایس ایس پی بارہمولہ میر امتیاز حسین نے اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کیمپ کا انعقاد کرکے اُن مارے گئے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم اور انسانیت کی حفاظت میں اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ۔