جموں//اکھنور کے پرگوال سیکٹر میں ہونے والی گولہ باری میں 3پاک رینجرز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بی ایس ایف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ہفتہ کی صبح بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی جس کا بی ایس ایف نے بھر پور جواب دیا اور جوابی فائرنگ میں پاکستان کی سرحدی فوج پاک رینجرز کے3اہلکاروں کا نشانہ بنایا گیا ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی آر ایس پورہ سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں ایک بی ایس ایف اہلکار، کے کے اپا راﺅ زخمی ہو گیا تھا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ 2:50بجے کے قریب پاکستان رینجرز کی طرف سے انٹر نیشنل بارڈر پر پرگوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ،وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے بھی مناسب جواب دیا جس میں کم از کم دو رینجرز شدید زخمی ہو گئے ۔